(ویب ڈیسک ) مہنگائی سے پریشان عوام کی وفاقی حکومت نے سن لی ، اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹوررز پر مفٹ آٹا فراہمی سکیم کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں مفت آٹا کے سٹالز کے اوقات کار رات11 بجے تک بڑھادیئے گئے ہیں، اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے ، اب مفت آٹا شام7 سے رات 11 بجے تک بھی ملے گا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر مفت آٹا اب 2شفٹوں میں فراہم کیا جائے گا ، یوٹیلیٹی سٹورز پر رات کے اوقات کار کا اطلاق16 اپریل تک ہوگا ، رات کے اوقات کار میں تعینات عملہ کو فی کس700 روپے افطاری الاؤنس ملے گا ۔
یوٹیلیٹی سٹورز عملہ کو اوور ٹائم بھی دیا جائے گا ، اسلام آباد میں 19 پوائنٹس پر مفٹ آٹے کی فراہمی ہورہی ہے۔