اصلحان خاتون کی ڈانس کی ویڈیو وائرل   

gulsim ali aka aslihan drilis ertugrul
کیپشن: gulsim ali aka aslihan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ گلسم علی کی ڈانس اور گانا گانے کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ، ویڈیو میں کسی پارٹی کے دوران ہجوم کے درمیان میں موجود اداکارہ کو گنگنا تے اور جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ، یہ ویڈیو اداکارہ نے خود شیئرکی۔
ڈرامہ سیریل کے تیسرے سیزن میں اپنے کردار کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈرامے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنیوالی اداکارہ پاکستانی اشتہارات میں بھی کام کرچکی ہیں، ان کی دل پسند اداﺅں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی کثیر تعداد ہے۔
 قبل ازیں بھی اصلحان خاتون نے 29 اور 30 جنوری کی درمیان شب انسٹاگرام اسٹوری پر 30 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں ایک دفتر میں پاکستانی و ترکی کے جھنڈے کے سامنے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا تھا۔

مختصر ویڈیو میں گلسم علی الہان نے ترکی و پاکستان کے مداحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس دونوں ممالک کے مداحوں کو سنانے کے لیے بہت ہی اچھی خبر ہے۔
انگریزی میں جاری کیے گئے بیان میں ترک اداکارہ نے اگرچہ خوشخبری کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دونوں ممالک کے مداحوں کو بتانے کے لیے ایک خوشخبری ہے۔