سابقہ حکومت کی حفاظتی کٹس نے تبدیلی سرکار کی نااہلی چھپالی

سابقہ حکومت کی حفاظتی کٹس نے تبدیلی سرکار کی نااہلی چھپالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) سابقہ حکومت کی 2017 میں خریدی گئی حفاظتی کٹس نے تبدیلی سرکار کی نا اہلی چھپا لی،  کورونا وبا کے باوجود تاحال ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی کٹس نہ خریدی جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق سال 2017 میں سابقہ حکومت نے پنجاب میں ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان خریدا تھا، جس میں حفاظتی سوٹ، گاؤن، گلوز، عینکوں سمیت دیگر اشیاء شامل تھیں،پنجاب میں کورونا وائرس کا  پہلا کیس آنے کے بعد تبدیلی سرکار کو حفاظتی کٹس کی خریداری کا ہوش آیا، تبدیلی سرکار نے سابقہ حکومت کی   2017 میں خریدی گئیں حفاظتی کٹس ہی سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز  کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب تک 1400 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 11 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن حکومت تاحال  ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی کٹس نہیں خرید سکی، حفاظتی کٹس کی تعداد پوری نہ ہونے پر بیشتر  ڈاکٹرز اور عملہ پریشانی سے دوچار  ہے،  کورونا وائرس سے ایک ڈاکٹر  بھی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ایک ڈاکٹر  قاتل وائرس کا شکار ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer