ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبل سواری کرنیوالوں کی شامت آگئی

ڈبل سواری کرنیوالوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہرمیں لاک ڈاؤن کا پانچواں روز ہے،شہرکی مارکیٹیں سنسان مگر سڑکوں پر شہریوں کا رش جاری ہے،دفعہ144 کی کھلےعام خلاف ورزی کی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی مگر شہری کی جانب سے اس کی خلاف ورزی جاری ہے،شہرکی مارکیٹیں سنسان مگر سڑکوں پر شہریوں کا رش جاری ہے،مارکیٹس سرکاری نجی ادارے بند ہونے کے باوجود بھی شہریوں کی باہر آمد رفت کا سلسلہ نہ رک سکا،شہری ڈبل سواری کی خلاف ورزی بھی کرنے لگے،پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود شہریوں کی جانب سے مسلسل غیر ذمے داری کا ثبوت دیا جارہا ہے،ایک ایک موٹر سائیکل پر پوری پوری فیملی سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔

سنگین صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جگہ جگہ پولیس کے ناکے لگا دیے گئے، آئی جی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کارو ائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،سکیورٹی اہلکاروں نےڈبل سواری کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،ناکوں پر کھڑے اہلکار شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات کر رہے ہیں،موٹر سائیکل سواروں کو ماسک پہننے کی ہدایات کر رہے ہیں،لوکل ٹرانسپورٹ رکشہ والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف شہریوں کو گھروں میں بند رکھنے کے لئے حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے، حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاون پر غور شروع کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer