ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہری روزانہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرنے لگے

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہری روزانہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ، بچاؤ کیلئے شہر بھر میں شہری روزانہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرنے لگے۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی ڈیرے ڈال لیے، قاتل وائرس 11 افراد کی جانیں لے چکاہے جبکہ 1400 افراد متاثر ہیں۔ علمائے کرام نے اتفاق رائے سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہر کی تمام مساجد سمیت گھر گھر سےاذان دینے کی اپیل کی تھی تاکہ اذان کی برکت سے شہری اس موذی وائرس محفوظ رہیں۔

علمائے کرام کی اپیل پرکل بھی شہر کی تمام بڑی مساجد میں رات دس بجےاذان دی گئی، شہریوں نے بھی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کراذان دی تاکہ اذان کی برکت سے لاہور سمیت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہے، شہری گھر گھر استغفار کرتے رہے، کورونا وائرس سے خدا کی پناہ مانگتے اور بچاؤ کیلئے غیبی مدد مانگتے رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer