لاہور چڑیا گھر کی فضا میں موت کے سائے منڈلانے لگے

لاہور چڑیا گھر کی فضا میں موت کے سائے منڈلانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فضہ عمران) جانوروں کی اموات نے چڑیاگھرانتظامیہ کی کمرتوڑدی، بلڈپیرسائیٹ سے اب تک مرنے والے شیروں کی مالیت کروڑوں میں، انتظامیہ جانوروں کی زندگی محفوظ بنانے میں ناکام ہوگئی۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق بچوں کی پسندیدہ تفریح گاہ چڑیاگھرسے موت کے سائے ختم نہ ہوسکے۔ صرف تین ماہ کے محدود عرصے کے دوران 40 سے زائد جانوراور پرندے چڑیا گھر کی فضا کوسوگوار کرچکے ہیں۔

اس خوبصورت تفریح گاہ کے بیشترپنجروں میں ہو کا عالم نظرآتا ہے۔ جان لیوابیماری نے چڑیا گھرکا ایسا رخ کیا کہ یکے بعد دیگرجانورمرتے ہی گئے۔

موت کا سلسلہ براؤن ٹائیگرسے شروع ہوا تھا۔ جو موہنی اور راول کو بھی ساتھ لے گیا۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی بلڈپیراسائٹ نامی بیماری سے3 بنگال نسل کے ٹائیگرہلاک ہوئے ہیں۔

پانچ بنگالی شیروں میں سے 3 کی موت نے دو شیروں کوجدائی کاغم ڈال دیاہے۔ جسے دیکھنے والے بھی محسوس کرتے ہیں۔ ڈیڑھ کروڑروپے کے بنگال ٹائیگرزکی اموات نے انتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان کھڑے کردیئے ہیں۔

 اعلیٰ حکام کوسنجیدگی سے سرجوڑنے کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر چڑیا گھرکی ویرانیاں مزید بڑھنے کاخدشہ ہے۔