ویب ڈیسک: آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو ایک رن سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی۔
بیلفاسٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے بھارت کو ایک رن سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ ہیری ٹیکٹر 53 اور بین کالٹز 37 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی جانب سے پرنس یادیو نے 3 جبکہ ارشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ہی بنا سکی، جس کے نتیجے میں آئرلینڈ نے میچ ایک رن سے جیت کر ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔