ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف قانون دان ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

معروف قانون دان ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پشاور ہائی کورٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

 وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ، کینٹ پشاور میں پشاور ہائی کورٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر نے ایڈووکیٹ عمران خان مٹا کو پارٹی کیپ پہنائی، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور انہیں خوش آمدید کہا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وکلا برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں وکلا کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔

ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پارٹی کے ویژن، منشور اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری اِشفاق احمد دادوزئی، مسلم لائرز فورم کے صدر کفایت اللہ خان، جنرل سیکرٹری اکبر یوسف خان اور مسلم لائرز فورم کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔