ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری حج رجسٹریشن جاری، ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد نے اندراج مکمل کر لیا

سرکاری حج رجسٹریشن جاری، ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد نے اندراج مکمل کر لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد گھر بیٹھے آن لائن حج رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری حج اسکیم، جبکہ 22 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔ آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل مزید چند روز تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

صوبوں کے لحاظ سے رجسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 51 ہزار، سندھ سے 33 ہزار اور خیبرپختونخوا سے 15 ہزار افراد نے حج کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ دیگر درخواستیں بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے موصول ہوئی ہیں۔

رجسٹرڈ درخواست گزاروں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح 56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکیج جبکہ 51 ہزار درخواست گزاروں نے شارٹ حج پیکیج کا انتخاب کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ آئندہ حج کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔