ارباز خان:رکن صوبائی اسمبلی ملک شہباز علی کھوکھر نے ٹاؤن شپ میں پیر اسلم کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور حالیہ افسوسناک حادثے میں اہلِ خانہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
ایم پی اے نے پیر اسلم سے ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
یاد رہے کہ گھر میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پیر اسلم کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے۔
اس موقع پر ملک شہباز علی کھوکھر نے حادثے میں زخمی ہونے والے پیر اسلم کے بیٹے کی عیادت بھی کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران چیئرمین میاں سہیل ستار، چودھری عامر گجر اور چودھری تنویر نثار گجر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔