ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ہاکس بے کے قریب سمندر میں ڈوب کر 2 نوجوان جاں بحق

کراچی: ہاکس بے کے قریب سمندر میں ڈوب کر 2 نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے ساحلی علاقے میں تفریح جان لیوا ثابت ہوئی جہاں ہاکس بے منورہ روڈ کے قریب سمندر میں ڈوبنے سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 27 سالہ زبیر اور 18 سالہ زوہیب شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ساحلی علاقوں میں سمندر کی صورتحال اور موسمی تبدیلیوں کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔