ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد ملت کالونی میں رات بھر بجلی بند، شدید گرمی میں شہری پریشان

قائد ملت کالونی میں رات بھر بجلی بند، شدید گرمی میں شہری پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:کچا جیل روڈ پر واقع قائد ملت کالونی میں گزشتہ رات تقریباً 11 بجے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے بعد متعدد بار متعلقہ ہیلپ لائن پر شکایات درج کرائیں، تاہم شکایات کے باوجود بجلی بحال کرنے کے لیے کوئی عملہ موقع پر نہیں پہنچا۔

رہائشیوں کے مطابق جب بھی رات کے وقت کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوتی ہے تو متعلقہ عملہ صبح تک نہیں پہنچتا، جس کی وجہ سے شہریوں کو پوری رات بغیر بجلی کے گزارنا پڑتی ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی طویل بندش نے بچوں، بزرگوں اور مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی فوری بحال کی جائے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رات کے اوقات میں بھی عملہ تعینات کیا جائے۔