ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ کی مستقبل کی گورننس میں کردار؛ سیز فائر کیلئے حماس کی شرط

Hamas ceasefire conditions, City42, Gaza ceasefire, Israel Hamas conflict
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ہفتے کے روز، حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط کا خاکہ پیش کیا، اور بیرون ملک اپنے سیاسی بیورو کے اراکین کے تحفظ کا مطالبہ کیا اور غزہ کے مستقبل کی گورننس  میں اپنا کردار بھی مانگ لیا۔ 

ذرائع نے سکائی نیوز عربیہ کو بتایا کہ یہ گروپ اس بات کی ضمانت چاہتا ہے کہ اس کے بیرونی اثاثے محفوظ  رہیں اور اس کے نمائندوں کا غزہ کی مستقبل کی گورننس اور سیکیورٹی ڈھانچے میں کردار ہو۔

حماس نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی گارنٹی کی بھی درخواست کی، جس میں مجوزہ 70 دن کی جنگ بندی کے دوران ان مسائل پر بات کرنے کا طریقہ کار موجود ہے، ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن نے اسرائیل کے مذاکرات کے خاتمے کی صورت میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے حق کو برقرار رکھتے ہوئے ضامن کے طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل ہیوم کے مطابق، کسی بھی معاہدے میں ممکنہ طور پر حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اس کی قیادت کی بیرون ملک منتقلی شامل ہو گی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی بامعنی اصلاحات کرتی ہے تو اسرائیل دو ریاستی حل پر نظرثانی کر سکتا ہے۔

جمعہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی ہو سکتی ہے۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو اور روانڈا کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مذاکرات کاروں سے رابطے میں ہیں اور پیش رفت کے بارے میں پراعتماد محسوس کرتے ہیں۔