ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1 کروڑ 6 لاکھ روپے، 40 تولے سونے کی چوری کا ڈراپ سین، مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلی

1 کروڑ 6 لاکھ روپے، 40 تولے سونے کی چوری کا ڈراپ سین، مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:گھر میں 1 کروڑ 6 لاکھ کی نقدی اور 40 تولے سونے کی چوری کا ڈراپ سین، گھر کی مالکن ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔

پولیس کے مطابق تھانہ ویمن ریس کورس پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گھر کی مالکن نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا۔ 

گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ملزمہ نے ڈرائیور سے واردات کروائی، واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل بھی گھر کی مالکن نے خود ڈرائیور کو فراہم کیا۔

ملزمہ نے خفیہ جگہ مل کر ڈرائیور سے سونا ،نقدی لے کر اس کا نمبر بلاک کر دیا، گرفتار ملزمہ نے اعتراف کیا کہ پیسوں اور سونے کی لالچ میں چوری کی واردات کا ڈرامہ کیا۔

ایس پی سِول لائنز کے مطابق ملزمان سے کچھ نقدی رقم ، سونا اور پستول برآمدکرلی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔