وقت بہت قلیل ہے اور شاپنگ لسٹ بہت طویل

وقت بہت قلیل ہے اور شاپنگ لسٹ بہت طویل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم :  عید الاضحیٰ کی تیاریوں کیلئے شہریوں نے شاپنگ کے لیے مختلف بازاروں کا رخ کر لیا ۔وقت بہت قلیل ہے اور شاپنگ لسٹ بہت طویل،خواتین نے اپنے بناؤسنگھار کیلئے خریداری تیز کردی۔
 تفصیلات کے مطابق شہریوں نے مویشی منڈیوں کے بعد بچوں اور خواتین کی شاپنگ کیلئے اب بازاروں کا رخ کرلیا۔عید کی فائنل شاپنگ کیلئے کسی نے انارکلی بازار کا انتخاب کیا تو کوئی پہنچ گیاباغبان پورہ بازار ۔خواتین اپنے من پسند ملبوسات کے ساتھ ساتھ میچنگ شوز اور جیولری کی خوب دل کھول کر خریداری کی۔بچوں نے بھی اپنے من پسند کے کپڑے اور جوتے خریدے۔جہاں ایک طرف شہریوں نے اپنی من پسند چیزیں خریدیں وہی مہنگائی کا بھی شکوہ کیا .