پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، 670لٹر ناقص دودھ تلف

 پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، 670لٹر ناقص دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس اور موبائل فوڈلیب سکواڈ کی مشترکہ کارروائیاں، 4دکانیں سیل،670لٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیموں نے مصطفیٰ ٹاؤن میں واقع 8دکانوں میں موجود 1020لٹر دودھ کی چیکنگ کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق غذائی خصوصیات میں کمی اور ملاوٹی دودھ کی فروخت پرالعاصم،بسم اللہ1،بسم اللہ2اوربھٹی ملک شاپ کو سیل کیا گیا۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور معمولی نقائص پر 4دکانداروں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

عرفان میمن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ معیار پر ہی دودھ بیچنے والے کام کرسکتے ہیں، مسلسل قوانین کی خلاف ورزیوں پر دکانداروں کےلائسنس منسوخ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر،ایس این ایف انتہائی کم اورپانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔خصوصی تشکیل کردہ موبائل سکواڈ کی مددسے گلیوں اور چوراہوں میں بکنے والے دودھ کی چیکنگ آسان ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کیخلا ف کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے دن رات سرگرم عمل ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer