ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں‘‘

’’خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔    

پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق پایا گیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اپوزیشن کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادی ملکر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشا کیا گیا، اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔