معروف اداکارہ کو وارننگ جاری

معروف اداکارہ کو وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) سٹیج کی معروف اداکارہ پائل چوہدری کو ڈراما قوانین کی خلاف ورزی پر الحمراآرٹ سنٹر نے مکمل طور پر بین کرنے کی وارننگ دے دی۔   

سٹیج کی معروف اداکارہ پائل چوہدری الحمرا آرٹ سینٹر کے ہال نمبر ایک کے سٹیج ڈرامے ”نخرے پائل دے“ میں پرفارم کررہی ہیں، پرفارمنس کے دوران پائل چوہدری شائقین سے اشارہ بازی اور ڈانس کے دوران بڑھکیں مارتی ہیں جس پر الحمرا کے ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی نے مانیٹرنگ رپورٹ پر تحریری طور پر حتمی وارننگ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

پائل چوہدری ڈراما قوانین سے ہٹ کر پرفارم کرتی پائی گئیں تو انہیں الحمرا میں مکمل طور پر ڈراما پرفارم کرنے کے لئے بین کردیا جائے گا۔