زین مدنی: گلوکارہ کومل رضوی کا نیا گانا ”او ھیلو “ریلیز کردیاگیا۔ گانے کی ویڈیو انیس سو اسی کے دور پر بنائی گئی ہے۔
سٹی 42 کے مطابق پاپ میوزک کا ایک نام کومل رضوی کا نیا گانا او ھیلو جی ریلیز کیا گیا ہے۔ جس میں کومل خود کو انیس سو اسی کے دور کے فیشن کے مطابق ڈھالے ہوئے ہیں۔
گانے کی کمپوزیشن بھی کومل رضوی نے خود ہی تیار کی ہے۔ جبکہ گانے کی ویڈیو میں اداکار یاسر حسین بھی شامل ہیں۔ گانے کی ویڈیو اخلاق میسر نے ڈائریکٹ کی ہے جبکہ میوزک پرڈیوسر سعد سلطان ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا پہلا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا
کومل رضوی کا کہنا ہے کہ ان کا گایا ہوا گانا منفرد انداز کا ہی ہوتا ہے، لیکن انہیں اپنے اس گانے کی واقعی ہی پسندیدگی ملی ہے اور شائقین اسے بے پناہ پسند کررہے ہیں۔