سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار احمداعوان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے مرحوم کی پارٹی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختار اعوان ایک مخلص، باوقار اور وفادار سیاسی کارکن تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدرِ مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔