ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ واقعہ، گرفتار شرپسند کے انکشافات کے بعد مسلح عناصر کی موجودگی کا دعویٰ سامنے آگیا

راولاکوٹ واقعہ، گرفتار شرپسند کے انکشافات کے بعد مسلح عناصر کی موجودگی کا دعویٰ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: راولاکوٹ میں حالیہ پرتشدد واقعات کے حوالے سے گرفتار ایک شخص محمد عابد کے مبینہ بیانات سامنے آئے ہیں، جن میں اس نے ایک کالعدم تنظیم سے تعلق اور احتجاج کے دوران مسلح موجودگی کا اعتراف کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بیان کے مطابق گرفتار شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک مسلح گروپ کا حصہ تھا اور واقعے کے دوران فائرنگ میں شریک رہا۔ اس نے مزید کہا کہ متعدد افراد ہتھیاروں کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار شخص کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ احتجاج میں مسلح عناصر کی موجودگی کا امکان موجود تھا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لیے ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔