سٹی 42:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 294 افراد زخمی ہوئے۔112شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
182معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔