ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں جیب تراش سرگرم ؛ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں 12 ہزار 202 وارداتیں رپورٹ

شہر لاہور میں جیب تراش سرگرم ؛ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں 12 ہزار 202 وارداتیں رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شہر لاہور میں جیب تراش پہلے سے زیادہ سرگرم ہو گئے ۔گزشتہ برس کی نسبت رواں سال جیب تراشی کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 8 فیصد اضافہ ہو گیا۔

سال 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران جیب تراشی کے 11 ہزار 258 مقدمات درج ہوئے۔رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 12 ہزار 202 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ  کے مطابق صدر ڈویژن میں گزشتہ برس جیب تراشی کے 2044، رواں سال 2286 مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن میں گزشتہ برس جیب تراشی کی 888، رواں سال 2174 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ برس 1522، رواں سال جیب تراشی کی 1692 وارداتیں ہوئیں۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ برس جیب تراشی کے 1466، رواں سال 1190 مقدمات درج ہوئے،سٹی ڈویژن میں گزشتہ برس 2896، رواں سال جیب تراشی کی 2548 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ برس 2442، رواں سال جیب تراشی کی 2312 وارداتیں ہوئیں۔کینٹ، صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ ہوا،سٹی، سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کی وارداتوں میں رواں سال کمی ہوئی،جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں مزارات، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن، بازاروں اور جنازوں میں ہوئیں۔