ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان کا4 دہائیوں پر محیط شاندار انتظامی و قانونی کیریئر

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان کا4 دہائیوں پر محیط شاندار انتظامی و قانونی کیریئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان کا چار دہائیوں پر محیط انتظامی و قانونی کیریئر، اہم ذمہ داریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان کے چار دہائیوں پر محیط انتظامی، آئینی اور قانونی کیریئر کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سول سروس، وفاقی حکومت اور قانونی شعبے میں متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور ملک کے انتظامی و آئینی نظام میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر ظفر اللہ خان نے 1987 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد انہوں نے پنجاب اور سندھ میں مختلف اہم انتظامی اور عدالتی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ مقامی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ میں بھی انہوں نے وسیع انتظامی تجربہ حاصل کیا اور متعدد اہم سرکاری اداروں میں کلیدی ذمہ داریاں نبھائیں۔بیرسٹر ظفر اللہ خان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون رہ چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer