ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلند حوصلوں کی فتح، 9 پاکستانی کوہ پیماؤں نے 6050 میٹر بلند چوٹی سر کر لی

بلند حوصلوں کی فتح، 9 پاکستانی کوہ پیماؤں نے 6050 میٹر بلند چوٹی سر کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)خیبر پختونخوا میں 9 رکنی کوہ پیما ٹیم نے 6050 میٹر بلندتھلو زوم چوٹی سر کرلی ہے۔

 خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے مطابق تھلو زوم ہندوکش پہاڑی سلسلے کی مشکل ترین اور کم سر کی جانے والی چوٹیوں میں شامل ہے۔

 ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 8 روزہ دشوارگزار مہم کے بعد کوہ پیماؤں نے تھلو زوم چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا۔

 تھلو زوم مہم 9 جولائی کو شروع کی گئی، کوہ پیما ٹیم نے17جولائی کوچوٹی سر کی، کوہ پیماؤں نے کمراٹ اور چترال کے دشوار گزار راستوں، گلیشیئرز اور برفانی دراڑوں کو عبور کیا۔

 خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے مطابق تھلو زوم چوٹی کو پہلی مرتبہ 1971 میں آسٹریلوی جبکہ 2019 میں اطالوی کو پیماؤں نے سر کیا تھا۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer