عمران یونس:ایم فل سائیکالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، سوشیالوجی ،ایم فل آرٹ اینڈ ڈیزائن کا انٹری ٹیسٹ لیا گیا۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بی ایس کے 7 مضامین میں داخلوں کیلئے بھی انٹری ٹیسٹ لیا گیا، ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے پہلی میرٹ لسٹ 31 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
میرٹ لسٹوں میں شامل امیدوار 6 اگست تک اپنی فیسیں جمع کرا سکتے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے انٹری ٹیسٹ انتظامات کا جائزہ لیا۔
مخصوص نشستوں پر داخلوں کیلئے سپورٹس ٹرائل ،انٹرویوز کل یونیورسٹی میں ہوں گے۔