ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کا آغاز ہوگیا ، 5 ہفتے باقی رہ گئے ،موسم گرماکے چوتھے ہفتے کے دوران چیف جسٹس سمیت 10 ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔
پرنسپل سیٹ پر 4 ڈویژن ، 10 سنگل بنچ مخصوص کیٹگریز کے مقدمات سنیں گے،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل تمام نوعیت کے کیسز سنیں گی ،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس راحیل کامران شیخ سول کیسز سنیں گے ،،ڈویژن بنچ 3 میں جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق بھی سول نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس غنضفر علی خان اور جسٹس تنویر احمد شیخ فوجداری کیسز سنیں گے ۔ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے،جسٹس شاہد کریم بھی رواں ہفتے صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سول نوعیت کے مقدمات سنیں گے۔