کمسن گھریلو ملازمہ تشدد  کیس، ایف آئی آر میں مزید نئی دفعات شامل کر لی گئیں  

Girl torture,case,Islamabad police,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد  کیس میں بچی کے بیان پر  وفاقی پولیس نے  ایف آئی آر میں نئی مزید  دفعات شامل کر دیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر سول جج عاصم حفیظ کی بیوی کے مبینہ تشدد  کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،اسلام آباد  پولیس نے  متاثرہ بچی کے مبینہ الزام پر اس کے والد کی درخواست پر یہ مقدمہ درج کیا تھا ، جس میں نئی دفعات شامل کر دیں گئی، وحشیانہ تشدد جسم کے اعضا ٹوٹنا کی دفعہ328اے مقدمہ میں شامل کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق  پولیس ٹیم کی جانب سے ملازمہ کے آبائی گھر بھی دورہ کیا گیا ،پولیس ٹیم نے ملازمہ کی بہن اور چچا چچی سے ملاقات کی،سول جج کی جانب سے پولیس سے رابطہ بھی کیا گیا،سول جج نے پولیس کو شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی کروا دی،ملزمہ یکم اگست تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

 ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز سول جج کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی،نئی دفعات شامل ہونے کے بعد ملزمہ کو دوبارہ ضمانت کروانی پڑے گی۔