خان شہزاد: گندم کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری، لاہور میں ایک من گندم کی قیمت 4800 سے بڑھ کر 4900 روپے تک پہنچ گئی ۔
ایک من گندم کی سرکاری امدادی قیمت 3900 روپے مقرر ہے، تاہم لاہور سمیت ملک بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گندم کی قیمت 4800 سے بڑھ کر 4900 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔ اکبری منڈی ،داروغہ والا ،باغبانپورہ سمیت دیگر منڈیوں میں گندم 4900 سے 5 ہزار روپے فی من تک فروخت ہورہی ہے ۔قیمت بڑھنے سے آٹے کے نرخ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے حکومت گندم کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ آٹے کی قیمتیں نہ بڑھ پائیں۔