صلح کیلئے جانے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

صلح کیلئے جانے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رائیونڈ میں پرانی دشمنی ختم کرانے کیلئے صلح کیلئے جانے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا, گولیاں لگنے سے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔
 پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جودھودھیر میں کچھ عرصہ قبل دو فریقین میں لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔مقتول عثمان بھٹی و دیگر معززین صلح کرانے جودھودھیر پہنچے۔دونوں فریقین میں معززین نے صلح کرا دی لیکن اس دوران اچانک ملزم ناصر گجر نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کی زد میں آکر رائیونڈ کا رہائشی عثمان بھٹی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کاشف اور وقاص کو زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔