سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں 132 خفیہ آپریشن کئے جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور اٹک  میں کارروائیاں کی گئیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، کالعدم تنظمیوں کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضےسے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

 سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردمزاروں،عبادت گاہوں پرحملےکی منصوبہ بندی کررہےتھے،اہم عمارتوں کےنقشے بھی برآمد کئے گئے ہیں،دہشتگردوں میں عذیر ،عادل ،رمضان ،عبدالرحمان ،عثمان ،آصف،معاویہ،اسامہ،رحمان،شیان شامل ہیں۔

  محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 دوسری جانب  لاہور کے علاقے برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ  کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے 3 ملزم ہلاک ہو گئے۔برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزموں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی،فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔

ہلاک ملزموں میں عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض شامل ہیں،ہلاک ملزموں نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر