سٹی 42ؒ: لاہور پویس نےیوم عاشورسے متعلق سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔378مجالس،20لائسنسی اور59غیرلائسنسی جلوسوں کوخصوصی سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔6ایس پیز،34ایس ڈی پی اوز،83ایس ایچ اوزاور11ہزارسےزائداہلکارڈیوٹی دیں گے۔
سی سی پی او نے کہا کہ تمام مجالس وجلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سےمسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی اور یوم عاشورپرڈبل سواری پرعائدپابندی پرعملدرآمدیقینی بنایاجائیگا۔
مرکزی جلوس کےراستوں پرمخصوص اوقات میں موبائل سروس معطل رہےگی جبکہ ڈولفن سکواڈاورپی آریوکی ٹیمیں مجالس وجلوسوں کےروٹس کےاطراف پٹرولنگ کریں گی۔