ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران پنجاب حکومت نے صوبے کی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔

نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا۔16کروڑ27لاکھ روپے مالیت کی16 نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں اورجدیدآلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کر دیا گئے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرزکے حوالے کیں۔
محسن نقوی نے نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیوں کا معائنہ کیااور جدید آلات دیکھے۔محسن نقوی نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدیدآلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے۔
نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بھکر،چنیوٹ،گجرات،حافظ آباد،جہلم،خانیوال،خوشاب،لیہ،منڈی بہاؤالدین،مظفر گڑھ،ننکانہ صاحب،اوکاڑہ، پاکپتن،شیخوپورہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں۔
 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر