ویب ڈیسک : سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ہوگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے قرنطینہ کا مشورہ دیا جس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔
President Zardari has tested positive for Covid. He is fully vaccinated, boosted, isolating with mild symptoms and undergoing treatment. We are praying for his swift recovery.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 28, 2022