ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہبازشریف کا اہم بیان سامنے آگیا

Shahbaz Sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ضروری ہے تمام ریاستی ادارے مقررہ آئینی حدود میں کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کل قومی اسمبلی میں خطاب کا بنیادی مقصد بھی جمہوری نظام کو مؤثر انداز میں چلانا تھا، یہ سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں پیشرفت نہیں ہو گی۔