ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت، دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش

کورونا کی چوتھی لہر
کیپشن: لاک ڈاؤن کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں دوہفتے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں دو ہفتے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کردی ہے جبکہ لاک ڈاؤن سے متعلق  جمعے کو حتمی فیصلہ ہوگا۔ صورتحال اس قدر تشویش ناک کے وفاقی حکومت بھی رسک لینے کو تیار نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران تمام وفاقی اور صوبائی ادارے بھی بند رہیں گے جبکہ اندرون ملک بس سروس بھی معطل رہے گی۔ سندھ حکومت وفاق سے کراچی آنے والی فلائٹس اور ٹرینوں کو بھی بند کرنے کی درخواست کرے گی۔ 

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر  نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں موبائل ویکسی نیشن ٹیمز تعینات ہوں گی اور ٹیمیں گھرگھرجاکر ‏ویکسی نیشن کریں گی، سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ملکر کام کریں گے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مکمل کورونا ویکسی نیشن کی جائے گی، ان علاقوں کی خاص نگرانی کی جائے گی اور اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ این سی او سی کا کہنا  ہے کہ ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ اب 100فیصد ویکسی نیشن کے بعد ہی ہو گا۔ 

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت برقرار ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 44افراد جاں بحق جبکہ کورونا کے مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 4ہزار119نئے مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرع 7اعشاریہ 8فیصد جبکہ 52 ہزار 291ٹیسٹ کئے گئے۔