ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آؤٹ آف ٹرن جج کی تعیناتی،وکلا کی ملک گیر ہڑ تال

آؤٹ آف ٹرن جج کی تعیناتی،وکلا کی ملک گیر ہڑ تال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپریم کورٹ میں آؤٹ آف ٹرن جج کی تعیناتی،پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک گیر ہڑتال کی گئی ، ہائیکورٹ بار نے بھی یوم سیاہ منایا اور سینیئر ججز کو سپریم کورٹ کیلئے نظر انداز کرنے کےمعاملے پرسندھ ہائیکورٹ بار کی قرارداد کی حمایت کی ۔
 تفصیلات کے مطابق  سینیئر ججز کو سپریم کورٹ کیلئے نظر انداز کرنے کے معاملہ پرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا ،جس کی صدارت ہائیکورٹ بار کے صدر مقصود بٹر نے کی ۔اجلاس  میں مقررین  کا کہنا تھا کہ  وہ سندھ ہائیکورٹ بار کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو نظر انداز کر کے پانچویں نمبر کے جج کی تعیناتی عدالتی فیصلوں سے متصادم ہو گی۔ہائیکورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ سینارٹی کے اصول پر عملدرآمد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کاجج تعینات کیا جائے اور سپریم جوڈیشل کمیشن سے گزارش ہے کہ جونیئر جج کی تعیناتی سے گریز کرے۔ پنجاب بار نےپاکستان بار کونسل کی کال پر  ہڑتال کی  ، ہائیکورٹ بار نے بھی یوم سیاہ منایا اور سینیئر ججز کو سپریم کورٹ کیلئے نظر انداز کرنے کےمعاملے پرسندھ ہائیکورٹ بار کی قرارداد کی حمایت کی۔