ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلاب دیوی انڈر پاس کی تعمیر ،سروس روڈ پر گڑھا،ٹریفک کی روانی متاثر

گلاب دیوی انڈر پاس کی تعمیر کے دوران سروس روڈ پر پڑنے والا گڑھا
کیپشن: گلاب دیوی انڈر پاس کی تعمیر کے دوران سروس روڈ پر پڑنے والا گڑھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:گلاب دیوی ہسپتال کے سامنے سروس روڈ بیٹھ گئی،سروس روڈ پر گڑھا پڑنے سےٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلاب دیوی انڈرپاس کے باعث فیروزپور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی  روانی شدید متاثر ہوئی ہے ،مرکزی سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک کو سروس روڈ سے گزارا جاتا تاہم اب سروس روڈ پر گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے باعث شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں اور گزشتہ دنوں بارشیں بھی ہوتی رہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی  بھی کی ہے، ایسی صورتحال میں شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سڑک پر گڑھے کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے جتنی جلدی ہو سکے سروس لین کو مرمت کیا جائے ۔