ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی اداروں کے وارے نیارے،حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا

بلدیاتی اداروں کے وارے نیارے،حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد،در نایاب  : میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت455 بلدیاتی اداروں کی ماہانہ ترقیاتی گرانٹ تو بدستورسرخ فیتے کی نذر ہے لیکن بلدیاتی اداروں کو دو ارب 76کروڑ 73 لاکھ کی غیر ترقیاتی اخراجات کیلئےگرانٹ جاری کردی گئی، ایم سی ایل کو بھی 16 کروڑ 24 لاکھ سے زائد کی غیر ترقیاتی گرانٹ مل گئی۔


میٹروپولیٹن کارپوریشن اور 455 بلدیاتی اداروں کی ترقیاتی گرانٹ 29ماہ سےسرخ فیتےکی نذر ہے،پنجاب حکومت نےایم سی ایل سمیت بلدیاتی اداروں کی پی ایف سی شئیر کی ترقیاتی گرانٹ بدستور بندکررکھی ہے ،تاہم بلدیاتی اداروں کو 2 ارب 74 کروڑ 73 لاکھ کی غیر ترقیاتی گرانٹ جاری کردی گئی۔

ایم سی ایل اور بلدیاتی اداروں کوغیر ترقیاتی گرانٹ ماہ جولائی کی مد جاری کی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پی ایف سی کی مدمیں 90 کروڑ سے زائد کی ترقیاتی گرانٹ جاری نہیں گئی ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 16کروڑ 2 لاکھ 44 ہزار غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں جاری کئے، محکمہ خزانہ نےغیرفعال گیارہ میونسپل کارپوریشنز ،35 ڈسٹرکٹ کونسلز اور 182 میونسپل کمیٹیزکو غیر ترقیاتی اخراجات کیلئےگرانٹ جاری کی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے دفاترمیں شہریوں کے داخلے پر پابندی اٹھا لی گئی ، دفاتر میں کرونا ایس او پیز کے تحت داخلہ کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ایل ڈی اے دفاتر میں عوام کی داخلے پر سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے نے کورونا وائرس کے باعث داخلے پر پابندی لگا دی تھی جو دو ماہ سے زائد تک جاری رہی ہے ۔ شہریوں کے داخلے پر پابندی کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوا کار بھی جمع کرائی گئی تھی ۔ ایل ڈی اے میں داخلے پر پابندی کے دوران شہری شدید مشکلات کا شکار رہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق شہریوں کے داخلے کیلئےکورونا ایس او پیز کو فالو کرنا لازمی ہوگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer