کورونا کیسز میں کمی،پاکستان میں فعال مریضوں کی تعداد 27421 رہ گئی

کورونا کیسز میں کمی،پاکستان میں فعال مریضوں کی تعداد 27421 رہ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1176 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک دن میں جاں بحق ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 22 ہزار 56 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک پورے ملک میں 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 1176 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 74 ہزار 288 مریضوں کی تشخیص ہو چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 2 لاکھ 74 ہزار 288 مصدقہ مریضوں میں سے 2 لاکھ 41 ہزار 26 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، اس طرح ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 27 ہزار 421 رہ گئی ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار 311، پنجاب میں 92 ہزار 73، خیبر پختون خوا میں 33 ہزار 397، بلوچستان میں 11 ہزار 601، اسلام آباد میں 14 ہزار 884، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 34 جب کہ گلگت بلتستان میں ایک ہزار 989 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کا شکار مزید 20 افراد جاں بحق ہوئے، اس طرح ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی مجوعی تعداد 5 ہزار 842 ہو گئی ہے، جب کہ ایک ہزار 226 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے,شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں.

Sughra Afzal

Content Writer