رکشہ ڈرائیور اور وارڈن میں تھپڑوں کی بارش

رکشہ ڈرائیور اور وارڈن میں تھپڑوں کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں رکشہ ڈرائیور اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا، پہلے رکشہ ڈرائیور اور پھر ٹریفک وارڈن نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے پہنچنے تک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

کینال روڈ پر چنگ چی رکشہ پر پابندی کے باوجود رکشہ لانے پر ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو روکا، عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک وارڈن کے رویے پر رکشہ ڈرائیور طیش میں آ گیا اور پھر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس دوران ٹریفک وارڈن نے بھی رکشہ ڈرائیور پر ہاتھ صاف کئے۔

موقع پر موجود شہریوں نے رکشہ ڈرائیور اور ٹریفک وارڈن میں بیچ بچاؤ کرایا جبکہ اطلاع کے باوجود پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا. سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ کینال روڈ پر پابندی کے باوجود رکشہ چلانے پر روکا گیا تو ملزم ٹریفک وارڈن کو زدو کوب کرکے فرار ہوگیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ اچھرہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔