ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈیوں کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

مویشی منڈیوں کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور پولیس نے مویشی منڈیوں کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، ایس ایس پی آپریشنز نے کہاہے کہ مویشی منڈیوں میں نفری کو تعینات کر دیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے مویشی منڈیوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں شہر کی تمام مویشی منڈیوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی ایس پیز کو پٹرولنگ اور اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بیوپاریوں کو فراڈیوں سے بھی محفوظ رکھا جاسکے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کرنے کے ساتھ ساتھ لائٹس لگوائی جا رہی ہیں اور بیوپاریوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer