لاہور میں 1300 فٹ گہرے 20 ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے

لاہور میں 1300 فٹ گہرے 20 ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) واسا کا زیر زمین پانی سے متعلق ماڈلنگ اور سٹڈی کروانے کا فیصلہ، ایم ڈی واسا سے نیسپاک کے وفد نے ملاقات کی اور میکنیزم پر تبادلہ خیال کیا۔

واٹر ایکسپرٹ ڈاکٹر افتخار صابر نے جی ایم نیسپاک جاوید منیر سے ملاقات کی اورڈیٹا بیس ماڈل کے خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ڈائریکٹر ہائیڈرولوجی عارف بٹ، ڈائریکٹرز پی اینڈ ڈی اور واسا جی آئی ایس ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔

 ملاقات میں بتایا گیا کہ سٹڈی کو 20 مہینے میں مکمل کیا جائے گا اور پیپرا رولز کے تحت کنسلٹنٹ کو ہائر کیا جائے گا اور فیز وائز پانچ مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ سنٹرل ڈیٹا بیس کا قیام ماڈل کی تخلیق کیا جائے گا، تجرباتی بنیادوں پر شہر میں 1300 فٹ گہرے 20 ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا کام کیا جائے گا، گراؤنڈ واٹر فلو ماڈل اور سالوٹ ٹرانسپورٹ ماڈل کا قیام ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer