ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے" کپتان" کے لیے ایک اور محاذ تیار

تحریک انصاف کے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: تحریک انصاف کے کپتان کے لیے ایک اور محاذ تیار ہوگیا۔ لاہور کی نشست پر دو امیدواروں نے نظریں گاڑ لیں۔  این اے 131 سے کو ٹکٹ ملے گی؟ کپتان نشست بھی چھوڑیں گے یا نہیں ، فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

این اے 131 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس حلقہ سے ضمنی الیکشن میں جانے کے لیے ولید اقبال اور ہمایوں اختر آمنے سامنے ہیں۔ دونوں نے عمران خان کی جانب سے نشست چھوڑنے کے پیش نظر ضمنی الیکشن کے لیے تیاری شروع کردی ہے اور لابنگ بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین متوقع وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل

عمران خان انتخابات سے پہلے ولید اقبال کو اس نشست سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا وعدہ کرچکے ہیں جبکہ اسی حلقے سے ہمایوں اختر بھی امیدوارہیں جوانتخابات سے چند روز پہلے عمران خان کے مقابلے میں دست بردار ہوکر پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ ضمنی الیکشن میں قرعہ ہمایوں اختر کے نام یا ولید اقبال کے نام نکلے گا اس کا فیصلہ تو ہوگا ہی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کپتان یہ نشست چھوڑیں گے بھی یا نہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔