ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اُمیدِ نو بہا‘‘ میگا آرٹ اور ادب ایونٹ کا پی این سی اے، اسلام آباد میں کامیاب افتتاح

’’اُمیدِ نو بہا‘‘ میگا آرٹ اور ادب ایونٹ کا پی این سی اے، اسلام آباد میں کامیاب افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں معروف مصور، ادیب اور موٹیویشنل  سپیکر جناب قمر صدیقی کے زیرِ اہتمام میگا آرٹ اور ادب ایونٹ “اُمیدِ نو بہار” کا شاندار اور کامیاب انعقاد کیا گیا۔

 اس منفرد تقریب میں چار مختلف حصے شامل تھےجن میں 100 فٹ طویل پینٹنگ اور ادبی نمائش نمایاں رہی،اس نمائش میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں، ادیبوں،دانشوروں اور طلبہ و طالبات کی مشترکہ تخلیقات پیش کی گئیں جن میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور شامل ہیں۔

نمائش کا مرکزی موضوع ایمانداری، اخلاص، پاکیزگی، امن، اتحاد اور حقیقی کامیابی تھا، جو فن اور ادب کے ذریعے نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔

 تقریب کا افتتاح مہمانِ خصوصی جناب اسد الرحمن گیلانی، سیکریٹری وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت نے ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جناب ایم ایوب جمالی اور
ڈاکٹر نجیبہ عارف، چیئرپرسن پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے ہمراہ کیا۔

 ایونٹ میں معروف فنکاروں کی گروپ نمائش بھی پیش کی گئی، جن میں نصرت جی، مراد خان، مختوم فاطمہ، نمائرہ، شازیہ جعفری، طیبہ عزیز، عائشہ قمر، صائمہ عامر، ذاکر علی، صدیرا اشرف، نادیہ رضا اور مظہر قریشی شامل تھے۔
اس کے علاوہ فیملی شو میں مومنہ قمر، محترمہ حنا قمر، ایم عبداللہ اور قمر صدیقی کی تخلیقات بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

 تقریب کے دوران اے کے ایل ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے جن میں اُن فنکاروں، ادیبوں، اسکالرز اور شخصیات کو اعزازات دیے گئے جنہوں نے انسانیت کی خدمت ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ انجام دی۔

 مہمانِ خصوصی جناب اسد الرحمن گیلانی نے ایوارڈز تقسیم کیے اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نمائش پر مبنی کافی ٹیبل بک شائع کی جائے گی اور اسے بین الاقوامی سطح پر پیش کیا جائے گا تاکہ پاکستان کا امن، اتحاد اور سچائی کا پیغام دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

 یہ نمائش 6 فروری 2026 تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پی این سی اے اسلام آباد میں عوام کے لیے کھلی رہے گی۔