ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحری بیڑا تیزی سے بڑھ رہا ہے،ایران جلدی مذاکرات کرے،صدر ٹرمپ کی دھمکی

 بحری بیڑا تیزی سے بڑھ رہا ہے،ایران جلدی مذاکرات کرے،صدر ٹرمپ کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت، جوش اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو  فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا،  امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔انہوں نے کہا کہ  وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور معاملہ واقعی نہایت اہم ہے،  میں نے ایران سے پہلے بھی کہا تھا معاہدہ کرلو، ایران نے ایسا نہیں کیا اور پھر آپریشن مڈنائٹ ہیمر ہوا، ایران کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر ٹرمپ نے   ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر بدترین حملے کاسامنا کرنےکی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ شدید ہوگا، ایسا دوبارہ نہ ہونے دیں۔