ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست, جواب طلب

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست, جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر  وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے  جواب طلب کر لیا .

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نےکیس کی  سماعت کی. چیف جسٹس  عالیہ نیلم نے  دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور یہ پالیسی کا معاملہ ہے  حکومت کی طرف سے ہونا چاہیے. درخواست گزار کے وکیل نےموقف  اختیار  کیا  کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے.  ترقی یافتہ ممالک تو کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی پر غور کررہے ہیں. گزشتہ برس آسٹریلیا نے دسمبر 2025 میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی جبکہ فرانس، ناروے، ملائشیا، نیوزی لینڈ اس پر قانون سازی کرنے جارہے ہیں. وکیل نے استدعا کی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا حکم دیا جائے. عدالت نے درخواست گزار وکیل کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی.

Ansa Awais

Content Writer