ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحوں کے گلیات داخلے پر عائد پابندی ختم

سیاحوں کے گلیات داخلے پر عائد پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایبٹ آباد مری روڈ سے برف ہٹا کر بحال کر دیا گیا اور سیاحوں کے گلیات داخلے پر عائد پابندی بھی ختم کردی گئی۔ 

انتظامیہ نے ہرنو اور باڑیاں چک پوسٹوں سے پولیس کو ہٹا دیا، اب سیاح گلیات میں داخل ہو سکتے ہیں. برف باری کے سبب 6 روز تک سیاحوں کے گلیات داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ 

ترجمان ڈپٹی کمشنر علی کے مطابق ایبٹ آباد گلیات برفباری کے باعث مری روڈ کو کھول دیا گیاہے, ناکے باڑیاں اور ہرنو سے پولیس بھی ہٹا دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب سیاح گلیات میں داخل ہوسکتے ہیں ۔