ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

31 جنوری کو ایف بی آر کے تمام ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

31 جنوری کو ایف بی آر کے تمام ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تمام ٹیکس دفاتر 31 جنوری کو معمول کے اوقاتِ کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر نے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے ہفتہ کے روز کو خصوصی ورکنگ ڈے قرار دے دیا ہے۔

 ہدایات کے مطابق تمام ٹیکس دفاتر کو معمول کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مالی سال کے ٹارگٹ وصولیوں کے پیشِ نظر ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے۔

 ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں کو یقینی بنانے کے لیے ایف بی آر نے سخت ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

ہفتہ کے روز دفاتر کھلے رکھنے سے ٹیکس دہندگان کو اپنے واجبات کی بروقت ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔