ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرک گاڑیوں کیلئےچارجنگ پوائنٹس کےحوالےسےاچھی خبر

الیکٹرک گاڑیوں کیلئےچارجنگ پوائنٹس کےحوالےسےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اچھی خبر ، ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں چار مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت نہ صرف ٹریفک پولیس کی الیکٹرک گاڑیاں بلکہ شہری بھی اپنی گاڑیاں چارج کر سکیں گے۔

سی ٹی او لاہور طاہر وحید کے مطابق چارجنگ پوائنٹس ڈیفنس، جیل روڈ، رائیونڈ اور شاہدرہ میں بنائے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کو پہلے ہی 10 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ مزید 50 الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ کی گئی ہے۔

مزید برآں، 45 سیکٹر انچارجز اور 15 سرکل افسران کو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔